8

پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی تیاریوں کاآغاز

لاہور(بیوروچیف) پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پیکیج 2026کے موثر اور شفاف نفاذ کے لیے 4ارب روپے کا آپریشنل بجٹ طلب کر لیا ہے، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ بجٹ میں سے 3.5ارب روپے بینک آف پنجاب (BOP)کے ذریعے انتظامی اور مالی امور پر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ 50 کروڑ روپے عوامی آگاہی مہم کے لیے مختص کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ جدید ڈیٹا مینجمنٹ اور شفاف نظام کے ذریعے امداد صرف حقدار افراد تک پہنچے۔حکام کا کہنا ہے کہ بینک آف پنجاب رمضان نگہبان پیکیج کے تحت خصوصی اے ٹی ایم کارڈز تیار کریگا جو مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ کارڈ تحصیل سطح پر قائم کیمپس کے ذریعے عوام کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو سہولت کیساتھ امداد مل سکے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت رواں سال بھی رمضان نگہبا ن پیکیج کے تحت 30ارب روپے تقسیم کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں