50

پنجاب حکومت کے کسانوں کیلئے ریکارڈ نئے منصوبے (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک کامیاب چیف منسٹر بن کر سامنے آئی ہیں انہوں نے اپنے اقتدار کے مختصر دورانیے میں جہاں عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بہت کام کیا وہیں صوبہ بھر کے کاشتکاروں’ کسانوں کے لیے بھی ریکارڈ نئے منصوبے متعارف کرائے’ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ کسان کارڈ’ گرین ٹریکٹر پروگرام’ سپرسیڈز کی فراہمی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام شروع ہو چکا ہے، کسان کارڈ سے 30ارب روپے سے زائد کے زرعی مداخل کی خریداری کی گئی ہے پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈی اے پی سمیت دیگر کھادوں کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی ہے، پنجاب میں گندم کی کاشت کے کل ہدف کا 99فی صد حاصل کر لیا گیا ہے گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 5ہزار ٹریکٹرز آ گئے جن میں سے 2500 ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 10لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جا رہی ہے پنجاب بھر میں ایگری کلچر گریجوایٹس فیلڈ میں کسانوں کی راہنمائی میں مصروف ہیں ینگ ایگریکلچر گریجویٹ کو ماہانہ 60ہزار روپے سکالرشپ بھی ملے گی ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر مال بنانے کی منظوری دی گئی ملتان بہاولپور سرگودھا اور ساہیوال میں ماڈل ایگریکلچر مال تکمیل کے قریب ہیں’ جعلی وملاوٹ شدہ زرعی مداخل کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈائون جاری ہے ایگری کلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ میں ترامیم منظوری کے لیے مسودہ تیار ہے 9ارب روپے سے بجلی سے چلنے والے 8ہزار زرعی ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا پروگرام ہے ڈیڑھ ارب روپے سے کینو کے باغات کی بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے اجراء کیلئے پنجاب کسان بنک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے 2ارب 40کروڑ روپے کی لاگت سے کینولہ’ تل’ سویابین کی کاشت کے فروغ کا منصوبہ ہے ایگریکلچر میکائزیشن پالیسی کے تحت چین کے تعاون سے پنجاب میں زرعی آلات کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب بھر میں ایگریکلچر مشینری کی رینٹل سروس شروع کرنے کی اصولی منظوری دی گئی ہے جو پنجاب کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبہ کے عوام اور خصوصاً زرعی سیکٹر سے وابستہ افراد بشمول کسانوں کی فلاح وبہبود اور ان کی بھرپور معاونت ایک مثال بن کر سامنے آئی ہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں صرف زبانی دعوے کئے گئے عملی طور پر صوبہ کے عوام کو کوئی بھی ریلیف نہیں ملا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب میں سرسبز پنجاب’ ستھرا پنجاب جیسے منصوبے بھی متعارف کرائے جن کی بدولت صوبہ میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم بھی جاری ہے جبکہ تمام اضلاع میں تعمیر وترقی کے کام بھی کئے جا رہے ہیں۔ تعلیم جیسے اہم شعبے کی ترقی کے لیے بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر کام کیا جا رہا ہے ماضی میں کاشتکاروں کے لیے کوئی قابل ذکر کام نہ ہونے سے زرعی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا کھاد’ زرعی ادویات’ زرعی مشینری’ کسانوں کیلئے خریدنی دشوار ہو چکی تھی مگر موجودہ پنجاب حکومت نے کسانوں کو انکے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں خصوصاً پنجاب حکومت کا کسانوں کیلئے پنجاب کسان بنک قائم کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہیں اس بنک کا کام کسانوں کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے زرعی قرضہ جات جاری کرنے اور ان کی معاونت کرنا ہے جو واقعی لائق تحسین کام ہو گا اس سے قبل کسان زرعی بنک سے قرضہ جات حالص کرنے کیلئے بڑی تگ ودو کرتے رہے ہیں تاہم امید ہے کہ اب ان کو ماضی کے مقابلے میں زرعی قرضہ جات کے حصول میں آسانی ہو گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کے کسانوں کے لیے وہ کام کر دیئے ہیں جو ناممکن نظر آتے تھے بلاشبہ کسانوں کے لیے بنائے گئے تمام منصوبوں کے ثمرات صوبہ کے کسانوں اور زرعی سیکٹر سے وابستہ افراد کو یکساں ملیں گے اور ہمارا زرعی شعبہ ایک بار پھر پنجاب کیلئے خوشحالی لانے کا سبب بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں