پنجاب سے غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کا تیسر امرحلہ شروع

لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اب تک تینوں مراحل میں مجموعی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر سے 21 ہزار 805 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے جبکہ 123 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کیساتھ ساتھ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں