67

پنجاب سے چاول کی ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر بڑھنے کا امکان (اداریہ)

تاریخ کی پہلی حقیقی کسان دوست حکومت کی شب وروز محنت رنگ لانے لگی پنجاب میں سبز انقلاب لانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کوششوں سے زرعی پیداوار میں توقع سے بڑھ کر اضافہ صوبہ میں چاول کی پیداوار میں بھی اضافہ متوقع وزیراعلیٰ کا زرعی انقلاب کیلئے مزید ٹیکنالوجی لانے کی ہدایت چاول کی فصل میں اضافہ کی بدولت گزشتہ سال کی نسبت امسال ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر بڑھنے کا امکان گزشتہ سال 4ارب ڈالر کے چاول برآمد کئے گئے جبکہ اس مرتبہ 5ارب ڈالر کے چاول برآمد کئے جائیں گے وزیراعلیٰ کی جانب سے کاشتکاروں کو زرعی آلات بیج کھادیں اور دیگر زرعی سہولیات کے ساتھ ساتھ بلاسود قرضے دینے کے اعلان سے کسانوں کو ریلیف مل رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبہ کے متعدد علاقوں میں بے موسمی سبزیوں کی کاشت کیلئے کاشتکاروں کو زمین اور ضروری سہولیات کی فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے جس سے امید کی جا رہی ہے کہ صوبہ میں پیاز’ آلو’ ٹماٹر’ کھیرا اور دیگر سبزیوں کی مصنوعی قلت پر قابو پانے میں یقینی مدد ملے گی پنجاب میں گندم کی پیداوار میں 30فی صد اضافے کی پیشگوئی کی گی ہے پنجاب بھر میں زیرکاشت سرکاری رقبے پر گندم کی کاشت لازمی قرار دی گئی ہے وزیراعلیٰ نے زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے ٹیکنالوجی پر زیادہ سے زیادہ انحصار کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ پیداوار میں اضافے کیلئے جدید اور سائینٹفک طریقہ کار اختیار اور مشینری کا استعمال کیا جائے پنجاب کے کاشتکاروں کو گندم کی فصل کے لیے بیج اور کھاد سمیت دیگر زرعی مداخل سستے دستیاب ہوں گے زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق پنجاب میں 11لاکھ 42ہزار کاشتکار کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں 4لاکھ 17ہزار سے زائد کسان کارڈ پرنٹ جبکہ 3لاکھ کارڈ کاشتکاروں تک پہنچ چکے ہیں 15لاکھ کاشتکار سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام پورٹل پر آ چکے ہیں 10لاکھ درخواست کنندگان کے درمیان 9500 ٹریکٹرز کیلئے قرعہ اندازی ہو گی پنجاب بھر میں 993 ایگرکلچر گریجوایٹ گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے کاشتکاروں کی پیشہ وارانہ راہنمائی کر رہے ہیں زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے کاشتکاروں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں،، پنجاب میں سبز انقلاب کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کوششیں قابل تحسین ہیں پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی بے موسمی کاشت کے لیے 2,2ہزار ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے 1762 ایکڑ اراضی پر ٹماٹر کی بے موسمی کاشت مکمل ہو چکی ہے ٹماٹر اور پیاز کے زیرکاشت رقبے میں 5فیصد جبکہ پیداوار میں 10 فی صد اضافے کی توقع ہے جو پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی ہے بلاشبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم اور چاول کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خصوصی احکامات جاری کر کے صوبہ میں سبز انقلاب کی راہ ہموار کی ہے چین سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک سے اس حوالے سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے وزیراعلیٰ کا ٹماٹر اور پیاز کی بے موسمی پیداوار کیلئے 2،2 ہزار ایکڑ اراضی مختص کرنا بڑا اقدام ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے پنجاب سے رائس کی ایکسپورٹ مجموعی طور پر امسال 5ارب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ قابل تحسین ہے چاول کی کاشت میں 10فی صد اضافہ کسان کی محنت کا نتیجہ ہے پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کو ریلیف فراہمی کا فیصلہ خوش آئند ہے ضرورت اس امر کی ہے زرعی سیکٹر پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے کسانوں کو زرعی آلات بیلچوں’ کھادوں’ زرعی ادویات کیلئے بلاسود اور فوری قرضے فراہم کئے جائیں کسانوں کو قرضوں کے حصول کیلئے ایک ہی چھت تلے تمام ضروری کام پورے کر کے جلد سے جلد ان کو ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ کسان کمیونٹی کے ساتھ گندم’ چاول’ کپاس’ گنا اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کر کے ملک کی معیشت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں