پنجاب فوڈاتھارٹی کی چنیوٹ میں کاروائیاں

چنیوٹ (نامہ نگار) پنجاب فوڈاتھارٹی مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور کانٹر فریم،میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے پکوان سنٹر،کھویا بھٹی اور سوڈا واٹر پلانٹ کو 44000روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ شہر بھر میں اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے 100فوڈ بزنسز کی چیکنگ کی گئی۔38 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 15 ہزار لیٹر دودھ کی جدید لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ بھی کی گئی اوتدودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 6000 روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔اسی طرح اصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قانون شکنی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ اشیا کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے 24000 روپے کے جرمانے عائد، 2کلو سے زائد ایکسپائرڈ اور ممنوعہ اشیائکو موقع پر ضائع کرا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں