پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر قانونی سلاٹرنگ کیخلاف متحرک

چنیوٹ (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر قانونی سلاٹرنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے لاہور روڈ چنیوٹ پر واقع حویلی پر چھاپہ مارا جہاں قصاب غیر قانونی طور پر ذبح کی گئی بھینس موقع پر چھوڑ کر فرار ہوا جسے بعد ازاں شناخت کر کے حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ سلاٹرنگ کنٹرول ایکٹ 2016کی دفعات کے تحت غیر قانونی سلاٹرنگ قابل سزا جرم ہے جس پرملزمان کے خلاف تھانہ صدر چنیوٹ میں مقدمہ درج کر ا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں