پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ آفس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد ڈویژن امتیاز حسین نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپر یشنز نے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ آفس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کو دفتری امور پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد ڈویژن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور دیگر سٹاف میں تعریفیں اسناد تقسیم کیں۔فیلڈ آپریشنز کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ اور فوڈ سیفٹی ٹیمز کے ہمراہ متعدد فوڈ بزنسز کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک لاکھ 36 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹ اور جعلساز مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وژن کے مطابق عوام کے وسیع تر مفاد میں قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں