30

پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کا بڑا ایکشن’ دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کے محفوظ خوراک کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کا بڑا ایکشن،پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بھوانہ کے مختلف علاقوں میں ناکہ لگا کر چینیوٹ سے دیگر شہروں میں دودھ لیجانے والی 37 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 25000 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی۔، دورانِ معائنہ نا قص اور غیر معیاری دودھ کی ترسیل کی بنا پر 78000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور تقریباً 500 لیٹر ملاوٹی دودھ کوموقع پر ضائع کروا دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لئے ھر لمحہ متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں