2

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ساہیوال (بیورورچیف) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گلشن علی ہاؤسنگ سکیم،قادر آباد میں اچار اینڈ مربہ جات یونٹ،بیکری کی انسپکشن کی گئی۔مس برانڈ نگ کرنے پر اچار اینڈ مربہ جات یونٹ کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی بھی پائی گئی۔اس کے علاوہ خوراک کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال،ناقص آئل رکھنے پر بیکری کو 25 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں