12

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ضلع چنیوٹ میں مردار اور بیمار جانوروں کے گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بیمار جانور کے گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی۔ ڈیڑ ھ من سے زائد بیمار جانور کا انتہائی مضرِ صحت گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ویٹرینری سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالباسط کی رپورٹ کے مطابق گوشت انسانی استعمال کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا گیا۔ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ترمیم شدہ 2016کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں