پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹوبہ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیوالی اور غیر معیاری خوراک کی اشیاء کیخلاف ایک موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی فیصل آباد امتیاز حسین نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی نگرانی میں ایسی اشیاء کو تلف کروایا جو انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتی تھیں ۔ دورے کے دوران، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضلع میں کی جانے والی حالیہ سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی امتیاز حسین نے حفظان صحت کے معیار پر پورا نہ اترنے والی مختلف اشیاء کی تلفی کی نگرانی کی۔ تلف کی جانے والی اشیاء میں نمایاں طور پر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس، ملاوٹ شدہ لال مرچ، ناقص کیچپ، غیر تصدیق شدہ نمکو، مضر صحت بیسن، اور پرانا تیل شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں