پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیاڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم رضا کا ضلع بھر میں کریک ڈان جاری ہے5فوڈ پوائنٹس یونٹس پر چھاپے، 1بند،60ہزار کے جرمانے عائد،1مقدمہ درج ہے2من ملاوٹی دودھ، ایک من سے زائد ایکسپائر اشیا تلف کیں علی الصبح ناکہ بندی کر کے 48دودھ سپلائر کے پاس موجود 14ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اس موقع پر ترجمان فوڈتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ کے سیمپل مقرر کردہ معیار کے منافی پائے جانے پر مقدمہ درج کروایا گیا۔موقع سے ایکسپائر اشیا کی برآمدگی پر کارروائیاں کی گئی،صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، پروسیسنگ سیکشن میں حشرات کی بھرمار، ٹوٹے فرش موجود پائے گئے، انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، ممنوعہ اجزا سے تیار مصالحہ جات کا کھانوں میں استعمال مضر ثابت ہوتا ہے، ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہری اپنے ارد گرد ایسے عناصر کی نشاندھی کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کیساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں