پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ کے باسیوں کی صحت کا تحفظ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم رضا کا فیلڈ آپریشن جاری ہے سٹی ایریا میں 90فوڈ پوائنٹس اور دودھ سپلائرز کی چیکنگ، 70ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے 2من سے زائد ناقص نمک، ایکسپائر اشیا، کولڈ ڈرنکس تلف کی گئیں اس حوالے سے ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 37 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 4500لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی،خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والی بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا تلف کی گئیں حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی،ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔سٹور پر ایکسپائر اشیا فریش سٹاک کیساتھ فروخت کے لیے رکھی پائی گئی،شہری اپنے ارد گرد موجود ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں