پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی عید الفطر کے قریب آتے ہی مسافروں کو محفوظ اور صحت مند خوراک کی فراہمی کے لئیسرگرم عمل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فو ڈ سیفٹی ٹیموں نے لاری اڈا،ریلوے اسٹیشن اور بس سٹاپس پر واقع فوڈ بزنسز کا تفصیلی معائنہ کیااور متعدد کولڈ کارنرز اور فوڈ پوائنٹس پر اشیا خورونوش کے معیار کی جانچ کی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے جعلی اور مضر صحت منرل واٹر کی بڑی سپلائی برآمد کرکیجعلی پانی کی 400 لیٹر کے قریب بوٹلز کو ضبط کر کے 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے پانی کی جعلی بوتلیں بھرنے والے یونٹ کو بھی دھر لیا۔یونٹ پر موجود 300 لیٹر سے زائد پانی کی جعلی بوتلیں ضبط کر کے واٹر پلانٹ کو سیل کردیا گیا اور مالک کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی چنیوٹ میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں