پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں 103انسپکشنز

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 103 انسپکشنزکیں اورانتظامات کی مزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے۔قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 79ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔دوران معائنہ کریانہ سٹورز سے ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد اور41ہزارروپے جرمانہ کیساتھ 3کلو ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کردیں۔معروف ٹریڈر کو جوس کا سیمپل فیل ہونے پر 20ہزار روپے جرمانہ جبکہ فوڈ پوائنٹس سے دوران معائنہ ممنوع اجزا کھلے رنگ اور چائنیز سالٹ ملنے پر15ہزارروپے جرمانہ اور 2کلو ممنوع اجزا تلف کرادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں