پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 700لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز طارق محمود گل اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ شہرکے مختلف داخلی اور خارجی مقامات پر ناکہ لگا کر80 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود35 ہزار لیٹرز سے زائد دودھ کو چیک کیا۔غیر معیاری دودھ کی ترسیل کرنے پر9 دودھ بردار گاڑیوں کو 55000 روپے کے جرمانے عائد جبکہ 700 لیٹرز ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ موقع پر ضائع کرا دیا گیا۔مزید برآں 15 ملک شاپس کا بھی معائنہ کیا گیا 6 ملک شاپس کو ناقص دودھ کی فروخت پر 20000 کے جرمانے عائدکئے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیمز باقاعدگی کے ساتھ دودھ کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔غیر معیاری، زا ئد المیعاد اور ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں