پنجاب لائرز فورم کے زیر اہتمام کنونشن آج ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب لائرز فورم کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن آ ج بروز ہفتہ 29نومبر فیصل آباد میں منعقد ہو گا جس میں اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے وکلا کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے ، میزبانی کے فرائض چوہدری طاہر ایڈووکیٹ ، نوید شہزاد ایڈوو کیٹ ، میاں عثمان احمد لنگا ایڈووکیٹ ، عبدالرحما ن ایڈوو کیٹ ، شاہ زیب ایڈووکیٹ اور حمزہ جاوید ایڈووکیٹ سر انجام دیں گے ،پنجاب لائیرز فورم کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن نثار کالونی میں چوہدری طاہر ایڈووکیٹ اور نوید شہزاد ایڈووکیٹ کے ایوننگ آ فس سے ملحقہ اسامہ پبلک ہائی اسکول میں شام 5 بجے منعقد ہو گا ، گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس میں وکلا کنونشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں