پنجاب لائیو سٹاک کا رڈ محکمانہ کارکردگی کیلئے نہایت اہم قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال تاندلیانوالہ اور سول ویٹرنری ڈسپنسری کنجوانی تاندلیانوالہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔دوران معائنہ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ سروس ڈیلیوری، ریکارڈ مینجمنٹ اور مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بروقت پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری کو محکمانہ کارکردگی اور مالی نظم و ضبط کے لئے نہایت اہم قرار دیا۔انہوں نے تحصیل تاندلیانوالہ کے تمام عملہ کے ساتھ آن لائن زوم میٹنگ بھی کی اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تمام متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدایت جاری کیں کہ وہ مقررہ مدت کے اندر100فیصد پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری کو یقینی بنائیں۔اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور حسبِ ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں