پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کا منصوبہ

لاہور (بیوروچیف) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو، پنجاب میں الیکٹرک بسوں کامینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے جا رہے ہیںصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ پلانٹ اگست میں پہلی مقامی تیار کردہ بس فراہم کرے گا،لاہور کیلئے نئی میٹرو لائن اور ییلو لائن آئندہ کے بجٹ میں شامل کی گئی۔ لاہور کینال پر 28 کلومیٹر کا روٹ ہوگا ،لاہور کے لئے 250بسیں لا رہے ہیں،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے لئے میٹرو بسیں شروع کی جائیں گی۔ ہرتحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک کاسفر ای میٹرو بس کے ذریعے ہوگا،روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں تاکہ حادثات سے بچائوممکن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں