45

پنجاب میں بایونکس ٹیکنالوجی کا آغاز (اداریہ)

پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر مصنوعی انسانی اعضاء کی دنیا میں مہنگی ترین ٹیکنالوجی کا آغاز کردیا گیا، بایونکس ٹیکنالوجی سے بنے مصنوعی اعضاء میں دماغ کے سگنل کے مطابق حرکت دینے کی صلاحیت ہوتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سپیشل افراد کے لیے معاون آلات کے سب سے بڑے پراجیکٹ کا بھی افتتاح کر دیا صوبہ بھر میں سپیشل افراد کو ایک ارب کے مصنوعی اعضاء آلہ سماعت’ وہیل چیئر’ رولیٹر’ ٹرائی سائیکل’ الیکٹرک اور موٹررائزڈ وہیل چیئر ودیگر آلات مفت دیئے جائیں گے وزیراعلیٰ مریم نواز نے چھ سالہ بچے کو بایونکس ٹیکنالوجی کے مصنوعی بازو لگوا دیئے بازو کی تنصیب سے ننھے سہیل کی زندگی بدل گئی بچے نے حادثے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے دونوں ہاتھوں کوحرکت دی تقریب میں 300 سے زائد سپیشل افراد نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت نے پراجیکٹ کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں خصوصی افراد کو ایک ارب کے مصنوعی اعضاء مفت فراہم کئے جائیں گے خصوصی افراد کو مینوئل وہیل چیئر’ رولیٹر’ ٹرائی سائیکل واکنگ واکر موبائل ٹائلٹ چیئر’ پیڈز کنٹرولڈ وہیل چیئر بھی دی جائے گی،، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اور انقلابی اقدام ممکن کر دکھایا صوبہ بھر کے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان بنانے کیلئے ایک ایسا منصوبہ جس کے بارے میں صرف سوچا جا سکتا تھا عملدرآمد ممکن نہیں تھا کیونکہ اس ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا کوئی معمولی کام نہیں تھا جس کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ممکن کر دکھایا ہے مصنوعی اعضاء کی ٹیکنالوجی بایونکس کے آغاز سے صوبہ کے ہزاروں معذور افراد میں ایک نئی امنگ جاگی ہے کہ اب ان کو مصنوعی اعضاء لگوا کر اپنی زندگی آسان بنانے میں مدد ملے گی وزیراعلیٰ نے 6سالہ بچے جس کو کرنٹ لگنے سے ایک بازو سے محروم ہونا پڑا کو بازو لگوا کر اپنے ساتھ سٹیج پر لا کر اس کی عزت افزائی کی جس پر تقریب کے شرکاء نے انکی تعریف کی اس ٹیکنالوجی کے حاصل کرنے کے بعد پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے پاس پہنچ رہے ہیں جو برسوں سے ریاست کے در پر دستک دے رہے تھے اب ریاست کا رُخ عوام کی طرف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت معذوروں کا سہارا بنے گی ان کی زندگیوں میں آسانی لانا ہماری اولین ترجیح ہے علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری عمارتوں میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنوانے کا بھی حکم دیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سپیشل افراد کی معذوری کا مذاق نہ اڑائے اور نہ ہی انہیں اس حوالے سے کوئی نام دیا جائے انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد کے لیے خاص طور پر فیلڈ ہسپتالوں میں بھی لفٹر لگوائے جسمانی کمزوری کے شکار افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل پر رجسٹریشن کرائیں ضرورت کے مطابق حکومت معاون آلات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا ہمارا خواب ہے جسے عملی جامہ پہنائیں گے،، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے اقتدار کے ایک سال کے عرصہ میں ان گنت فلاحی کام کرا کے پنجاب کو دوسرے صوبوں سے ممتاز بنا دیا ہے سابق حکومت کے دور میں مختصر عرصہ میں اتنے زیادہ فلاحی منصوبے کبھی سامنے نہیں آئے جتنے مریم نواز شریف کی حکومت کے دور میں صوبہ نے عوام کے لیے بنائے گئے اور ان منصوبوں کو عملی طور پر نافذ بھی کیا پنجاب کے عوام کیلئے مریم نواز کا نیا انقلابی منصوبہ تاریخ ساز ہے جس کی بدولت اپنی زندگیوں سے عاجز آئے معذوروں میں بھرپور زندگی گزارنے کی اُمنگ جاگے گی خداتعالیٰ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اس نیک کام کا اجر عظیم عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں