99

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع

لاہور (بیوروچیف) حکومت پنجاب نے اگلے بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دی، بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کیلئے وزیر اعلی نے کمیٹی بنا دی ہے ۔ حکومت پنجاب نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد بلدیاتی الیکشن کی جانب قدم بڑھایا جائے گا ۔وزیر بلدیات پنجاب اس کمیٹی کے سربراہ ہیں ۔وزیر سکولز ایجوکیشن، ارکان اسمبلی ،سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری لا اس کمیٹی کے ممبرز ہیں۔ یہ کمیٹی بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کیلئے پندرہ روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں