2

پنجاب میں جدید ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ون ایپ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ملکی سطح پر پہلی بار شواہد پر مبنی جدید ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اب ٹریفک چالان ویڈیو ثبوت کے ساتھ جاری کیا جائے گا جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی۔نئے نظام کے تحت موقع پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصدیق ممکن ہوگی، جبکہ گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن بھی کی جا سکے گی۔ترجمان کے مطابق تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر اسٹیٹس، سیور اور کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا سکے گا۔دوسرے مرحلے میں پوائنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا۔ شہریوں کو ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے موصول ہوں گی۔ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شواہد کے ذریعے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں