لاہور (بیوروچیف) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا، کمسن بچوں کی شادیاں، خواتین سے زیادتیاں سمیت دیگر جرائم میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2023 کے پہلے 120 دنوں میں شہر لاہور میں بچوں کے اغواء کی 210 وارداتیں ہوئیں جبکہ پنجاب بھر میں اسی عرصہ میں 858 بچوں کو اغواء کیا گیا۔ اسی طرح اس عرصہ میں پنجاب بھر میں 5551 خواتین کے اغواء کے مقدمات درج کروائے گئے جبکہ لاہور میں اس دفعہ کے تحت درج کئے گئے مقدمات کی تعداد 1427ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال کے پہلے 120 دنوں میں لاہور 1111 خواتین سے زیادتیاں کی گئی ۔
31