17

پنجاب میں خسرہ کی وبا بے قابو،فیصل آباد میں بھی درجنوں کیس رپورٹ

فیصل آباد’لاہور (سٹاف رپورٹر’بیورو چیف) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کی صورتحال تشویشناک ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے سے اب تک صوبے بھر میں سینکڑوںجبکہ فیصل آباد میں بھی 30سے زائد خسرہ کے نئے کیس رپورٹ ہو گئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے خسرہ کیسز کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال میں لیب کے کنفرم کیسز کی تعداد 3863 رپورٹ کی گئی ہے جبکہ رواں سال میں اب تک خسرہ کے مشتبہ 11957 کیسز سامنے آئے ہیں۔ فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ٹو میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 18سے زائد خسرہ کے متاثرہ مریضوں کو لایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں