پنجاب میں خشک سالی کے باعث گندم بحران کا خدشہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں بادل روٹھ گئے کھیت سوکھ گئے۔ بارشیں نہ ہونے سے گندم کی متاثر ہوتی فصل سے کسان پریشان ہیں۔ بارانی علاقوں میں ربیع کے سیزن میں 40فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ایک طرف بھل صفائی کے نتیجے میں خشک نہریں تو دوسری طرف بارشیں نہ ہونے سے فیصل آباد کے کسانوں میں بھی فکر کی لہر دوڑ گئی۔کسانوں کا کہنا ہے کہ بے حد پریشانی کی صورتحال ہے فصل خشک ہوئی پڑی، محنت ضائع ہوتی دکھائی دے رہی ہے، ہم تو دعائیں کررہے ہیں کہ بارش ہو جائے۔زرعی ماہر کے مطابق اس موسم میں بارش نہ ہونے سے فصل کی گروتھ رکتی اور زبردستی سٹہ آرا ہے ایسی صورت میں گندم کی قلت کا خطرہ ہے۔موسمی تبدیلی کے اثرات فصلوں کو شدید متاثر کررہے ہیں بارشیں نہ ہونے سے گندم کی پیداوار میں بڑی کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں