پنجاب میں دفعہ144نافذ

لاہور (بیوروچیف) حکومتِ پنجاب نے عیدالاضحی کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ احکامات کے مطابق 5جون سے 11جون تک متعدد سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دفعہ 144کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے اور دیگر جانوروں کی باقیات جلانا، دریاں، نہروں، جھیلوں اور ڈیمز میں نہانا، تیرنا اور کشتی رانی، جانوروں کا فضلہ یا اوجھڑی مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنا ،غیر منظور شدہ مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی اکٹھی کر سکیں گے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام انسانی جانوں کے تحفظ، امن و امان قائم رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں