56

پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کیلئے گیس بحال

لاہور (بیوروچیف)سوئی ناردرن نے پنجاب میں سی این جی اسٹیشن کیلئے گیس بحال کر دی۔سوئی ناردرن نے سی این جی اسٹیشنزکی بحالی کے لئے درخواستیں طلب کرلیں،سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی سیکٹر کے لئے گیس کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں 3 ہزار سی این جی اسٹیشن ہیں،پنجاب میں 37 لاکھ گاڑیاں سی این جی پرتھیں،سی این جی سیکٹرکا کاروبار صرف 10 فیصد رہ گیا ہے،اس صنعت کی تباہی کے ذمیداروں کا بھی تعین ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں