پنجاب میں طلبا کیلئے سکول یونیفارم میں نرمی کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں شدید گرمیوں اور سردیوں کے موسم میں طلبا کے سکول یونیفارم میں نرمی کر دی گئی ہے۔یکم مئی سے 15ستمبر تک طالبعلموں کو ہلکے گھر کے کپڑے پہننے کی اجازت ہوگی جبکہ یکم دسمبر سے 20فروری تک طالبعلموں کو گرم کپڑے پہننے کی بھی اجازت دی جائے گی۔طالبات کے میک اپ، جیولری اور چمکدار یا ریشمی کپڑوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کیلئے سٹوڈنٹ ڈریس کوڈ کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں