56

پنجاب میں غیر قانونی طور پر رہنے والے کسی بھی غیرملکی سے نرمی نہیں ہو گی ، سید محسن نقوی

لاہور (بیوروچیف)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے تناظر میں صوبہ پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے انخلا کے لیے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔پنجاب میں غیر قانونی طور پر رہنے والے کسی بھی غیر ملکی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی خود چلے جائیں، یکم نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کوواپس بھجوانے کے لیے تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں۔غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں