60

پنجاب میں کوآپریٹوفارمنگ متعارف کرنیکا فیصلہ (اداریہ)

پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرائی جا رہی ہے صوبہ میں 2ہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا 5سے 10کاشتکاروں پر مشتمل ویجیٹیبل فارمر گروپ کو بیج کھاد’ ڈرپ اریگیشن سولرائزیشن پر سبسڈی ملے گی آف سیزن کاشت سے پنجاب میں 6ماہ پیاز اور ٹماٹر مقامی طور پر دستیاب ہونے سے مصنوعی مہنگائی نہیں ہو گی منصوبہ کے مطابق کہروڑ پکا’ رحیم یار خان’ وہاڑی’ راجن پور میں پیاز جبکہ خوشاب’ چکوال اور جہلم میں بے موسمی ٹماٹر کی کاشت کی جائے گی، کاشتکاروں کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں زرعی مشینری رینیٹل سروسز شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی، ٹریکٹر’ ہارویسٹر سمیت دیگر جدید ترین زرعی مشینری کاشتکار کو ”نو پرافٹ نولاس” کی بنیاد پر کرائے پر ملے گی اسی طرح 67سے زائد مقامات اور زرعی مشینری کے انتخاب کے لیے جوائنٹ ورکنگ روپ قائم کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے وزیراعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں ”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر” کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا جس میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ اور پنجاب میں پیاز’ ٹماٹر کی قلت دور کرنے’ گندم کی پیداوار میں مزید اضافہ کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دیں،، پنجاب میں پیاز’ ٹماٹر سمیت سبزیوں کی کاشت میں اضافہ کیلئے کوآپریٹو فارمنگ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس فیصلے کے کاشتکاروں اور عوام پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے خاص طور پر عوام کو سبزیوں ٹماٹر’ پیاز کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کاشتکاروں کی آسانی کیلئے حکومت نے زرعی مشینری کرایہ پر فاہم کرنے کا بھی انتظام کرکے اچھا اقدام کیا ہے اس سے کاشتکاروں کی زرعی مشینری کی عدم دستیابی کی شکایات کا ازالہ ہو گا پنجاب حکومت نے بے موسمی سبزیوں’ ٹماٹر پیاز کی کاشت کیلئے جن علاقوں کا انتخاب کیا ہے وہ بالکل صحیح ہے کیونکہ یہ علاقے ٹماٹر پیاز اور دیگر سبزیوں اور گندم کی بوائی کے حوالے سے موزوں ہیں اور ان علاقوں کے کسان محنت کے حوالے سے اپنا الگ مقام رکھتے ہیں ان کی محنت اور حکومت کی جانب سے ن کو دی گئی سہولتوں کے باعث مذکورہ علاقوں میں سبزیوں’ پیاز’ ٹماٹر کی فصل کی پیداوار یقینا توقع سے بڑھ کر ہو گی اور پنجاب بھر کے عوام کو ہمسایہ ممالک سے پیاز’ ٹماٹر اور دیگر سبزیاں درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبہ کے عوام کیلئے اقدامات واقعی قابل تعریف ہیں آٹا کے نرخوں میں کمی کے بعد مریم نواز نے سبزیوں’ پیاز ٹماٹر کی قلت دور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے کوآپریٹو فارمنگ کے حوالے سے بہترین اقدامات کر کے اس منصوبے کے عوام کیلئے فائدہ مند بنایا جائے تاکہ اس کے ثمرات حاصل ہو سکیں اس کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ٹماٹر’ سبز مرچ’ پیاز’ لہسن اور کم جگہ گھیرنے والی سبزیاں اگانے کے لیے بھی عوام کیلئے آگاہی پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں