پنجاب میں کیش لیس ٹرانسپورٹ نظام کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کیش لیس نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے, نئے فیصلے کے تحت کارڈ یا ٹی کیش سے ادائیگی کرنے پر کم جبکہ نقد ادائیگی پر زیادہ کرایہ لیا جائے گا۔اورنج لائن، لاہور اور پاکستان میٹروبس، ملتان میٹروبس اور فیڈر روٹس پر الگ الگ کرایوں کی تجویز دی گئی ہے۔ اورنج لائن پر کارڈ پر 25 سے 45 جبکہ کیش پر 30 سے 50 روپیکرایہ مقرر کرنے کی سفارش، لاہور اور پاکستان میٹروبس پر کارڈ پر 30 ، کیش پر 40 روپے کرایہ تجویز دی گئی، ملتان میٹروبس پر کارڈ پر 30 ، کیش پر 40 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ لاہور اور ملتان فیڈر روٹس پر کارڈ پر 20، کیش پر 30 روپے کرایہ تجویز دی گئی، الیکٹرک بس فیڈر روٹس پر کارڈ پر 20، کیش پر 30 روپے کرایہ مقرر کرنے کی سفارش اور یومیہ 6 لاکھ 31 ہزار سے زائد مسافروں میں 65 فیصد اب بھی کیش ادائیگی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ روزانہ سفر کرنے والے 6 لاکھ سے زائد مسافروں میں سے زیادہ تر اب بھی کیش ادائیگی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں