پنجاب میں گندم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبہ پنجاب میں گندم کی حالت تسلی بخش ہے۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے صوبہ میں گندم کی موجودہ صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر کاشتکاروں کو بروقت رہنمائی کی فراہمی جاری ہے۔گندم کی فصل کی نگہداشت ماہرین کی سفارشات کے مطابق کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سیزن گزشتہ سالوں کی نسبت گندم کی جڑی بوٹیوں کا بروقت اور موثر تدارک کیا گیا۔راولپنڈی ڈویژن کے چند علاقوں میں جزوی بارش کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے واضح کیا کہ گندم کی بہتر نگہداشت کیلئے فیلڈ سرگرمیوں میں تیزی لانے بارے متعلقہ فارمیشنز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔رواں سال گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر انعامات دئیے جائیں گے۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں