پنجاب میں گیس کی پیدوارا دیگر صوبوں سے کم،استعمال زیادہ

اسلام آباد (بیوروچیف) گذشتہ مالی سال کے دوران پنجاب سب سے کم گیس فراہم اور سب سے زیادہ استعمال کرنے والاصوبہ بن گیا۔ گذشتہ مالی سال پنجاب نے42.16فیصد،سندھ 42،خیبرپختونخوا 6 اور بلوچستان نے10فیصد گیس استعمال کی ،پنجاب کے سوا تمام صوبوں نے گیس کم استعمال اورفراہم زیادہ کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گذشتہ مالی سال گیس کا استعمال سالانہ بنیادوں پر بڑھا جبکہ باقی ماندہ تمام صوبوں میں سالانہ بنیادوں پرگیس کا استعمال کم ہوا۔ذرائع کیمطابق گذشتہ مالی سال 2023-24کے دوران پنجاب نے سب سے زیادہ 42.16فیصد، سندھ 42،خیبرپختونخواہ 6اور بلوچستان نے 10فیصد گیس استعمال کی-ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ مالی سال پنجاب نے اوسطا یومیہ ایک ارب40کروڑ مکعب فٹ، سندھ یومیہ ایک ارب 39کروڑ87لاکھ مکعب فٹ، خیبرپختونخواہ ساڑھے 18کروڑ اور بلوچستان نے اوسط 33کروڑ90لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس استعمال کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں