140

پنجاب میں 3مرلہ مفت پلاٹ اسکیم کا آغاز (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی زمین اپنا گھر اسکیم کی لانچنگ کر دی وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل بٹن دبا کر پورٹل کا افتتاح کر دیا پورٹل کے ذریعے اپلائی کرنا ہو گا 19اضلاع میں 23ہائوسنگ سکیموں میں 3مرلہ کے 2ہزار پلاٹ مفت دیئے جائیں گے، قرعہ اندازی میں کامیاب افراد قرض بھی حاصل کر سکیں گے پہلے فیز میں جہلم’ پتوکی’ ماموں کانجن’ لودھراں’ رینالہ خورد میں پلاٹ دیئے جائیں گے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چھت کی فراہمی قائد نواز شریف کا ویژن ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں تقریباً 34ہزار گھر بن رہے ہیں 2ہزار مکمل بھی ہو چکے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے لیے آسان ترین قسط اور تین ماہ کا گریس پریڈ مقرر کیا گیا ہے، قرضوں کی واپسی بھی شروع ہو چکی ہے، پنجاب میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے زمین ہے نہ پیسے ہم ان کو جگہ اور پیسے دونوں فراہم کریں گے وزیراعلیٰ نے کہا آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں اپنے دور میں کئی دہائیوں تک 34ہزار گھر نہیں بنا سکیں لیکن ہم ایسا کر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ اپنے گھر سے تحفظ کا احساس ملتا ہے کہنا آسان ہے مگر عام آدمی کیلئے گھر کا حصول بہت مشکل ہے پنجاب حکومت صوبہ کے عوام کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے کوشاں ہے، صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یٰسین نے بریفنگ میں بتایا کہ 33500 افراد کو گھر بنانے کیلئے 36ارب روپے کے قرض جاری ہو چکے ہیں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک سے 10مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک اور خواب کو حقیقت کر دکھایا اور اپنی زمین اپنا گھر پروگرام شروع کر دیا جس کے تحت 3مرلہ کے مفت رہائشی پلاٹس حاصل کئے جا سکیں گے وزیراعلیٰ کے مطابق کم آمدنی والے افراد کو 3مرلہ اسکیم کے تحت 2000رہائشی پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے وزیر ہائوسنگ کے مطابق پنجاب کے مستقل رہائشی جن کے پاس پاکستان بھر میں کہیں ذاتی پلاٹ نہ مکان نہ ہو وہ اپنی زمین اپنا گھر پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ میں کم آمدن والے افراد کے لیے 3مرلہ مفت پلاٹس اسکیم کا آغاز کر کے ایک بار پھر خود کو عوامی وزیراعلیٰ منوالیا ہے ان کے فلاحی کام بے مثال ہیں انہوں نے ہیلتھ سیکٹر’ زرعی سیکٹر’ شعبہ تعلیم’ ماحولیات’ سولر سسٹم پروگرام’ دھی رانی پروگرام’ چھوٹے کاروبار کیلئے آسان قرضہ اسکیم’ اپنی چھت اپنا گھر’ لیپ ٹاپ کی فراہمی’ ستھرا پنجاب’ سہولت بازار سمیت ایسے فلاحی پروگرام شروع کئے جو قبل ازیں پنجاب میں شروع نہیں کیے جا سکے تھے ابھی ان کی حکومت کو ایک سال چند ماہ ہوئے ہیں اور ان کے فلاحی منصوبوں کی پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی گونج پہنچ چکی ہے مریم نواز کے فلاحی کاموں کو عوام میں بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ان منصوبوں سے لاکھوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں خاص طور پر دھی رانی پروگرام اور خوشحال گھرانا پروگرام کے تحت غریبوں کو بہت سہارا ملا رمضان میں راشن پروگرام کے تحت جبکہ عید پر معقول رقم غریب اور کم آمدنی والے افراد کو بذریعہ چیک دی گئی جس کی وجہ سے پنجاب کے لاکھوں گھرانوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے بلاشبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی منصوبے ہیں اتنے منفرد کہ صوبہ کے عوام ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں، وزیراعلیٰ کے حالیہ 3مرلہ مفت پلاٹ اسکیم کو بھی پذیرائی مل رہی ہے کم آمدنی والے اور غریب افراد کیلئے ذاتی پلاٹ اور گھر بنانے کیلئے قرضہ ملنے کا اعلان کئے جانے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پروگرام کو بھی دیگر فلاحی پروگرامز کی طرح شفاف ہونا چاہیے اور صرف ان افراد کو ہی پلاٹ دیئے جانے چاہئیں جو واقعی اس کے حقدار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں