پنجاب میں 35چھوٹے ڈیمز بنانیکی منظور ی

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 35چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری دیدی ڈیمز بنانے کیلئے168 درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوئی، ڈیمز بنانے کیلئے 35 کاشکاروں کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے فائنل کیے گئے۔ ضلع اٹک کے تحصیل اٹک اور حضرو میں 8ڈیمز بنائے جائیں گے، تحصیل جنڈ اورپنڈی گھیب میں18ڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔ تحصیل فتح جنگ اورحسن ابدال میں9ڈیم بنانے کی منظوری دیدی گئی۔ حکام کے مطابق قرعہ اندازی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شیرعلی نے کی، تمام ڈیمز ایک سال میں مکمل ہوں گے، ڈیمز میں برساتی پانی سٹور کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی اس فیصلے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ ڈیمز ہر حال میں بننے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں