48

پنجاب میں 5ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا پلان (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کی وہیکل کمپنی چونگ اوئنگ سی آر سی ہینگ ٹونگ کے چیئرمین لیوجونہوا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا پنجاب میں 5ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا پہلے مرحلے میں ایک ہزار بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا پانچ سال میں بڑے شہروں میں اینڈ ٹور اینڈ گرین سسٹم لانچ کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے الیکٹرک وہیکلز کی فیوفیکچرنگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، پنجاب میں الیکٹرک ٹو وہیلر’ تھری وہیلر کی مینوفیکچرنگ کیلئے تمام تر سہولتوں اور تعاون پر اتفاق کیا گیا چینی وفد نے ای ٹرانسپورٹ کے لیے یونیفائیڈ چارجنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا بس سٹاپ پر مبنی شاپنگ مال کے ماڈل پر غور کیا گیا وزیراعلیٰ نے چینی کنسورشیم سے جامع سکیورٹی پلان طلب کر لیا وزیراعلیٰ نے کہا لاہور میں چینی ٹرانسپورٹ کمپنیز کو خوش آمدید کہیں گے اور بھرپور معاونت فراہم کریںگے پنجاب میں بلٹ ٹرین میٹروبسیں اور ہر ضلع میں الیکٹرک بسیں چلانا چاہتے ہیں پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر’ بس سٹاپ اور چارجنگ سسٹم اور دیگر سہولتیں چاہتے ہیں چین جیسے دوست ملک سے دوستی خوش بختی کے مترادف ہے،، چینی کمپنی کی جانب سے صوبہ پنجاب میں 5ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کی پیشکش خوش آئند ہے بلاشبہ صوبہ میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور مہنگے پٹرول سے نجات کیلئے الیکٹرک بسیں ایک نعمت سے کم نہیں ہوں گی ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی بدولت صوبہ کے عوام کو فائدہ پہنچے گا چین نے قبل ازیں بھی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میٹروبسیں اور پھر اورنج ٹرین چلا کر اپنی فنی مہارت کے استعمال اور یہاں کے عوام کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ مہیا کر کے پاکستان کے مثالی دوست ہونے کا حق ادا کیا لاہور کے بعد میٹروبسوں کا منصوبہ راولپنڈی اور ملتان میں بھی شروع کیا جس سے ان علاقوں کے ہزاروں افراد سفری سہولت حاصل کر رہے ہیں اب چین کی وہیکلز کمپنی پنجاب میں 5ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ لیکر آئی ہے جس کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیرمقدم کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا چین ہر شعبہ میں لیڈ کر رہا ہے ہم اس کے تعاون اور مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،، چینی وفد کے سربراہ نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں کہا کہ لاہور باغوں کا شہر ہے یہاں کا موسم بہت اچھا لگا جیانگ زنگیو اوورسیز پراجیکٹ منیجر ہینگ ٹونگ وہیکل کمپنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو عوام کی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سابق وزیراعلیٰ پنجاب (موجودہ وزیراعظم) شہباز شریف کی صوبائی دارالحکومت لاہور اور پنجاب کے بڑے شہروں میں ترقیاتی کاموں اور صوبہ کے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں سے بہت متاثر ہیں اور وہ عوامی خدمت کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ایسے منصوبوں پر عمل کرانے میں دلچسپی رکھتی ہیں جن کی بدولت صوبہ کے عوام سستی سفری سہولتیں میسر ہوں اور صوبہ کے تمام اضلاع کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنایا جا سکے اس کا بڑا ثبوت صوبہ میں چینی کمپنیوں کے تعاون سے 5ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے پر عمل کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں بلاشبہ اس منصوبے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو گا بلکہ عوام کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ سروس بھی مہیا ہو گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختصر عرصہ میں عوامی فلاحی کام کر کے صوبہ کے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے چینی کمپنی کی پنجاب میں سرمایہ کاری سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کی توقع ہے کمپنی کی وجہ سے عوام پر روزگار کے در کھلیں گے اور ہزاروں خاندانوں کے گھروں کے چولہے جلیں گے امید ہے وزیراعلیٰ صوبہ میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گی پنجاب میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ نے اپنے عملی کاموں سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس منصب کی اہل ہیں اور صوبہ کو احسن طریقہ سے چلا رہی ہیں انکے مخالفین بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں