20

پنجاب میں 6بائیو گیس پلانٹس کی منظوری (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 6بائیوگیس پلانٹس کی منظوری دے دی لاہور میں 4 اور فیصل آباد میں 2 بائیو گیس پلانٹس سے پنجاب میں کلین انرجی کا عملی آغاز ہو گا وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کلین انرجی سے متعلق خصوصی اجلاس میں پنجاب کی انرجی مستقبل پر تاریخی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کسانوں اور ماحول دوست انقلاب کیلئے بائیوگیس پلانٹس بنائے جائیں گے بائیوگیس سے گھریلو توانائی کے ساتھ فصلوں کے لیے بائیو فرٹیلائزر بھی فراہم ہو گی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سمال بائیوگیس پلانٹس کا قابل عمل منصوبہ طلب کر لیا اور ملٹی پل فیول بائیوریفائنری کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری دے دی اس موقع پر لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزیراعلیٰ نے مثالی گائوں پروگرام میں بائیوگیس پلانٹس کے 3پائلٹ پراجیکٹس شامل کرنے کی منظوری دی اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بائیوگیس پلانٹس سے گھریلو استعمال کیلئے سستی گیس میسر ہو گی۔ بائیو فرٹیلائزر بھی حاصل کی جا سکیں گی ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ سے الیکٹرک بس اور میٹروبس کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی وزیراعلیٰ پنجاب کی ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی،، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ کے دو بڑے شہروں لاہور اور فیصل آباد میں بائیوگیس پلانٹس کی منظوری دینا خوش آئند ہے اس اقدام سے صوبہ میں کلین انرجی کا عملی آغاز ہو گا کسانوں اور ماحول دوست انقلاب کیلئے بائیوگیس پلانٹس بنانے کے ساتھ ساتھ بائیوگیس سے گھریلو توانایی کے ساتھ فصلوں کیلئے فرٹیلائزر بھی فراہم ہو گی جو قابل تحسین ہے، پنجاب میں بائیوگیس پلانٹس سے گھریلو اور کمرشل طور پر فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھاد کے حصول کیلئے بھی بائیوگیس پلانٹس سے استفادہ حاصل ہو گا جو پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام ہو گا ملک میں گیس اور بجلی کی ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں بجلی کے حوالے سے گزشتہ جند برسوں میں سولر انرجی کے ذریعے کافی حد تک ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اسی طرح گیس کے حوالے سے بھی پلاننگ ضروری ہے جب تک توانائی وافر مقدار میں حاصل نہیں ہو گی ہماری ترقی ممکن نہیں آج جدید دور ہے اور بجلی گیس کی انڈسٹری کارخانوں اور گھریلو صارفین کی ضرورت بن چکی ہے گزشتہ دہائی میں دیہی علاقوں میں بائیوگیس پلانٹس بنانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور بعض کسانوں نے اس سے بھرپور فائدہ بھی اٹھایا تھا تاہم ناکافی تشہیر کے باعث یہ منصوبہ آہستہ آہستہ ٹھپ ہو گیا وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں 6بائیوگیس پلانٹس کی منظوری دیکر ایک بار ماحول دوست کلین انرجی کے عملی آغاز کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اس حوالے سے ضروری ہے کہ کلین انرجی پر بھرپور توجہ دی اور لاہور اور فیصل آباد کے بعد پنجاب کے دوسرے بڑے اضلاع میں بھی بائیوگیس پلانٹس کی منظوری دی جائے تاکہ کلین انرجی منصوبے سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے” وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آئندہ چھ ماہ کیلئے کسی بھی کیٍٹیگری میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس فیصلہ کے ملک بھر میں گھریلو اور دیگر صارفین کو بڑا ریلیف حاصل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں