55

پنجاب میں 8سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کیلئے پُرعزم صوبہ میں آٹھ سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا وزیراعلیٰ نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے فیز اور ہونہار سکالرشپ فیزٹو کا بھی افتتاح کر دیا طلبہ کو پہلی مرتبہ 13th جنریشن کور آئی سیون کے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، آزاد جموں وکشمیر’ گلگت بلتستان’ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ کیلئے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا پورٹل اوپن کر دیا گیا ہے KPK کے 3136 طلبہ’ بلوچستان کے 517 اور گلگت بلتستان کے 410 طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے 20ہزار سکالرشپ دیئے جائیں گے وزیراعلیٰ مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سکالر شپ’ لیپ ٹاپ’ ای بائیکس سمیت متعدد سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ صدارتی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور تقریب میں ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا ہونہار سکالرشپ فیزٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلبہ کیلئے 20ہزار سکالرشپ دیئے جائیں گے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مختص کر دیئے ہیں لیپ ٹاپ کے لیے ایک لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں اس اسکیم سے بچوں میں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا شوق پیدا ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کو بھی اپنے علاقوں کے ذہین قابل اور محنتی طلبہ کو وظائف اور لیپ ٹاپ دینے چاہئیں تاکہ نوجوانوں میں علم کی جستجو ہو اور وہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کیلئے خوب محنت کریں،، پنجاب میں آٹھ سال بعد طلبہ کیلئے اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز خوش آئند ہے بلاشبہ اس اسکیم کے صوبہ بھر کے طلبہ پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے آج جبکہ مہنگائی نے عام اور متوسط طبقہ کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے ایسے میں اعلیٰ تعلیم کا حصول ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وسائل نہ رکھنے والے ذہین قابل محنتی طلبہ کو سہارا دینے کا عزم کیا ہے اور طلبہ کے لیے بڑے پیمانے پر اسکالرشپس اور جدید ترین لیپ ٹاپ فراہم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی بھی ممکن بنائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر’ گلگت بلتستان’ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے طلبہ کیلئے بھی لیپ ٹاپ کا پورٹل اوپن کر دیا گیا ہے جس میں درخواستیں موصول ہونے کے بعد ضروری مراحل کے بعد لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے وزیراعلیٰ کے مطابق KPK کے تین ہزار ایک سو چھتیس طلبہ’ بلوچستان کے 517 اور گلگت بلتستان کے 410 طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے پنجاب حکومت کے اس اقدام سے یقینا محنت اور اعلیٰ تعلیم کی لگن رکھنے والے طلبہ فائدہ اٹھا سکیں گے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے دور اقتدار کے مختصر عرصہ یں جتنے فلاحی منصوبے پر کام کیا اس پر صوبہ کے عوام ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں تعلیمی میدان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے منصوبوں کی بدولت طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے پرجوش ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ میں علم کی روشنی پھیلانے کیلئے وسائل استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ کا بالکل مظاہرہ نہیں کر رہی ہیں امید ہے کہ ان کی کوششوں سے پنجاب دیگر صوبوں کی نسبت تعلیم کے شعبہ میں بھی جھنڈے گاڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں