لاہور (بیوروچیف) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1406ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں609افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔831معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں824ڈرائیوز،77کم عمرڈرائیور، 461مسافراور173پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ262ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت264متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد99حادثات میں99متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 97حادثات میں103متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1458متاثرین میں 1194مرد اور264خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں257افراد کی اوسط عمر18سال سے کم793افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ408زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1243موٹرسائیکلز،69آٹورکشے،188کاریں،31وین،10مسافر بسیں،25ٹرک اور113دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
2