38

پنجاب میں90دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم

لاہور (بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو90روز کی آئینی مدت میں پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم جاری کردیا ۔ جسٹس جواد حسن نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت دیگر کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس جواد حسن نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد فوری تاریخ کا اعلان کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن ہوں۔ گورنر کے دستخط کے بغیر اسمبلی خود تحلیل ہو تو اس صورت میں آئین نے کسی اتھارٹی کو تاریخ دینے کا پابند نہیں کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بطور خود مختار آئینی ادارہ ہونے کی حیثیت سے الیکشن کمیشن قانون کے مطابق الیکشن کرانے اور الیکشن کے انتظامات کرانے کا پابند ہے، آئین کا آرٹیکل 220 وفاقی اور صوبائی اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند کرتا ہے، آئین کی روشنی میں الیکشن کمیشن قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں