پنجاب پولیس نے3ارب30کروڑ کے فنڈز مانگ لئے

لاہور (بیوروچیف)پنجاب پولیس نے پی ایس ایل اور رواں سال کی سکیورٹی نے 3ارب 30کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے، حکومت نے 1ارب 20کروڑ جاری کرکے اسی میں کام چلانے کا حکم دیدیا۔پولیس حکام کے مطابق پی ایس ایل 11اور سال 2026 کے دوران سکیورٹی اخراجات کے لیے حکومت سے مجموعی طورپر 3 اعشاریہ 3ارب روپے سے زائد فنڈزکا تقاضہ کیاگیاجبکہ بقایا جات کی مد میں تقریباً ایک ارب روپے کی ادائیگی کی درخواست بھی کی گئی۔پی ایس ایل کیلئے 2 اعشاریہ 28ارب روپے کے فنڈز مانگے گئے،حکومت نے مکمل ڈیمانڈ کے بجائے 1اعشاریہ 2 ارب روپے کی منظوری دیدی، منظور شدہ فنڈزصرف پی ایس ایل نہیں بلکہ تمام سکیورٹی ایونٹس کے لئے مختص کیے گئے ہیں،جن میں محرم الحرام اور ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات بھی فنڈزمیں شامل ہے جبکہ غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کے سکیورٹی اخراجات بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں