پنجاب پولیس کا عوام دوست اقدام،بلڈبنک قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کا عوام دوست اقدام، عوام کے لیے بلڈ بینک قائم،اب کسی بھی ایمرجنسی میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بلڈ کی ضرورت ہو تو فوراً 15پر کال کریں۔ پنجاب پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15کے ذریعے بلڈ بینک قائم کر دیا ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ عوام اور این جی اوز خون عطیہ کرنے اور رضاکار بننے کے لیے شامل ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں