2

پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،بڑی مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد

لاہور (بیوروچیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پولیس ٹیمیں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے دوران پولیس ٹیموں نے رواں سال فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1374 کلاشنکوف، 35507 پسٹل، 2964 بندوقیں، 2635 رائفلز، 629 ریوالور برآمد کر لی ہیں، ملزمان سے لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کی گئی ہیں ، صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 120 کلاشنکوف، 7617 پسٹل، 529 رائفلز، 289 بندوقیں اور 72 ریوالور 43 ہزار گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس، سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں