پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نئی ترقیاتی سکیمیں آئندہ ہفتے شروع کی جائیں،ایم ڈی واسا ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نئی ترقیاتی سکیموں پر آئندہ ہفتے سے کام شروع کرنے کی ہدایت جبکہ واضح کیا ہے کہ تمام سکیموں کے آغاز پر پارلیمنٹرینز کو آن بورڈ لیا جائے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت امپروومنٹ اور بحالی برائے سیوریج، ڈرینج سسٹم ایسٹرن سائیڈ کی سکیمیں آئندہ ہفتے تک ہر صورت شروع کی جائیں جس میں ڈسپوزل اسٹیشن کی پمپنگ مشینری کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ کنٹریکٹر تمام ترقیاتی سکیموں کے لئے سیفٹی انجینئر لازمی تعینات کریں جو حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائے اور اس کے بعد ہی کام شروع کیا جانا چاہئے۔ اسی طرح نئی ترقیاتی سکیموں کی سائٹس کا وزٹ کر کے کام شروع کرنے کے لئے ابتدائی انتظامات اسی ہفتے مکمل کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی تعمیر طے کردہ سپیسی فیکیشن کے مطابق ہونی چائے جبکہ سیوریج لائنیں بچھانے کا کام مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ روڈ کی بحالی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی سکیموں پر پہلے، کام کے دوران اور اختتام پر تصاویری ثبوت کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ جن گلیوں میں پائپ لائن بچھائی جائے گی ان کی سلوپ مین ہول کی جانب ہونی چاہئے جبکہ گلیوں کی مکمل بحالی لازمی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں