36

پنجاب کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دیدی

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10واں اجلاس منعقد ہوا،چار گھنٹے طویل اجلاس میں 56 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیاـ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر فوری تقرری اورڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی گئیـوزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی بھی منظوری دی گئیـکابینہ نے پنجاب سکھ آنند کراج میرج رجسٹرار رولز 2024اور پنجاب سکھ آنند کراج میرج رولز 2024کی منظوری دیـ وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ پنجاب دنیا بھر میں سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ـانڈیا میں بھی سکھوں کو ہندو ایکٹ کے میرج رجسٹرڈ کرانا پڑتی ہےـبنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور بعض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ڈاکٹرز کے الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی گئیـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹی بی ہسپتال سرگودھا، جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور اور مزنگ ہسپتال لاہور کا انتظام منتقل کرنے کی ہدایت کیـاجلاس میں 8ممالک کے اوورسیز پاکستانیوں کوجائیداد کی منتقلی اور دیگر ریونیو سروسز کے لئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم کی منظوری دی گئیـچنگ چی او ررکشے کو بتدریج متبادل ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے اور سموگ کے خاتمے کے لئے موٹرسائیکل کے لئے فٹنس سر ٹیفکیٹ کے حصول پر اتفاق کیا گیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے موٹر سائیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا طریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت کیـکابینہ نے یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے طریقہ کار کی منظوری دیـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں