4

پنجاب کالج پر پتھرائو کرنیوالے 30افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بٹالہ کالونی پولیس نے گیٹ چوک ستیانہ روڈ پر پنجاب کالج پر پتھرائو کرنے اور روڈ بلاک کرکے حکومت مخالف نعرے بازی کرنے کے الزام میں 30نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اے ایس آئی علی اصغر نے بتایا کہ ڈس انفارمیشن پر بعض طلبہ نے پنجاب کالج پر حملہ کر کے گیٹ کو نقصان پہنچایا اور پتھرائو کرتے ہوئے روڈ بلاک کر کے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے تھے، مبینہ طور پر پولیس سے مزاحمت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں