پنجاب کا قرض7.75کھرب تک پہنچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ خزانہ نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق صوبے کے مجموعی قرضوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب کا مجموعی قرض بڑھ کر 1.75 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2024میں صوبائی قرض کا حجم1.67کھرب روپے تھا، یوں ایک سال کے دوران قرضوں میں تقریبا 80ارب روپے اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق 2018سے 2025 کے دوران صوبائی قرضوں میں مجموعی طور پر 1.1 کھرب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قرضوں میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قرضوں میں ہونے والے اضافے کا 86 فیصد حصہ زرِ مبادلہ کے اثرات کی وجہ سے ہوا۔ مزید برآں، مالی سال 2025 کے دوران پنجاب کی خالص قرض گیری تقریبا 12ارب روپے رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں