پنجاب کا مثالی بجٹ پیش کیا گیا’ عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما’ سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پنجاب کا تاریخی ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1240 ارب مختص کرنے سے پنجاب میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہو گا، تعلیم وصحت کیلئے 77سالہ تاریخ میں ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں، تعلیم کے لیے 811.8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹیوں کے طلبہ کو 27ارب روپے مالیت کے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، صحت کیلئے 630 ارب’ ہیلتھ کلینک پروگرام کیلئے 9ارب’ نواز شریف کینسر انسٹیٹیوٹ ریسرچ سینٹر کیلئے 12ارب مختص کئے گئے ہیں، موٹرویز پر ایمرجنسی ایمبولینس سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کیلئے 411′ زراعت کیلئے 129.5 ارب اور سماجی تحفظ کیلئے 70ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے۔ بلاشبہ پنجاب کا متوازن اور مثالی بجٹ پیش کیا گیا۔ مزدوروں کی کم ازکم اجرت 40ہزار روپے کرنے کا فیصلہ بھی بہترین ہے۔ تاریخی ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں