پنجاب کا پورا ہیلتھ سسٹم بدلنا چاہتی ہوں،مریم نواز شریف

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کا پورا ہیلتھ سسٹم بدلنا اور بہتر کرنا چاہتی ہوں۔ پنجاب کا پورا ہیلتھ سسٹم بدلنا اور بہتر کرنا چاہتی ہوں۔ نیا ہسپتال صحت عامہ میں بہتری اور فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمارٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ رکھ دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بتر جی گروپ کے سربراہ صو بھی بتر جی کے ساتھ بٹن دباکر سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔لاہور بتر جی میڈیکل سٹی میں مجموعی طور پر 500 بیڈز ہونگے۔سعودی جرمن ہسپتال لاہور 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ سعودی جرمن ہسپتال 250 ملین ڈالرز سے تعمیر ہو گا۔سعودی جرمن ہسپتال دنیا بھر جدید طبی ٹیکنالوجی اور معیاری علاج کی خدمات کے لئے نمایاں ہے۔ سعودی جرمن ہسپتال لاہور سمیت پنجاب بھر کے عوام کو اعلیٰ معیار کی جدید طبی سہولیات فراہم کریگا۔سعودی جرمن ہسپتال کو جدید میڈیکل ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔لاہور سمارٹ سٹی میں قائم ہونے والے سعودی جرمن ہسپتال سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے ۔سعودی جرمن ہسپتال نیٹ ورک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، مراکش، اور یمن میں کامیابی سے خدمات فراہم کر رہا ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ سسٹم میں بہتری کے لئے نجی شعبے کا خیر مقدم کریں گے۔ پنجاب کا پورا ہیلتھ سسٹم بدلنا اور بہتر کرنا چاہتی ہوں۔ نیا ہسپتال صحت عامہ میں بہتری اور فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں