1

پنجاب کو پولیو فری بنائیں گے’ خواجہ نذیر

لاہور (بیوروچیف)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے راولپنڈی فوجی کالونی میں قومی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا ـڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقاص چیمہ، سی ای او راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی، دی ایس او ڈاکٹر حافظ جواد،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت و آبادی کے دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھےـصوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ جس طرح لاہور کو پولیو وائرس سے صاف کیا ہے، اسی طرح پنجاب کے ہر شہر کو پولیو جیسی موذی بیماری سے پاک کر کے دم لیں گےـ مؤثر منصوبہ بندی اور مشترکہ کوششوں سے پولیو وائرس کو صوبے سے ہی نہیں ملک سے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گےـہمارا عزم ”ہر بچے کا تحفظ، ہر ضلع میں، ہر حال میں ” ہےـصوبائی وزیر نے بچوں کو پولیو ویکسین پلائیـ خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر پولیو فیلڈ ورکرز سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے قیادت کے وژن کو عملی اقدامات سے نتائج میں بدلا ہےـاسی جذبے سے کام کرتے رہے تو انشائاللہ پورا پاکستان پولیو فری ہو گاـبار بار ویکسین پلانا ہی اس بات کی ضمانت ہے کہ ہمارا ماحول پولیو وائرس سے پاک رہےـانہوں نے ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات دیں کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہےـ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت مند پنجاب کے وژن کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے گیـمثبت نتائج کے باوجود ہم نے کسی قسم کی لاپروائی اور سستی کا مظاہرہ نہیں کرناـوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ہمیں پورا یقین ہے کہ پنجاب پولیو فری صوبہ بنے گاـصوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی تعاون ہی ان کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کنجی ہےـخواجہ عمران نذیر نے پولیو ورکرز میں پانی جوس اور اسنیکس تقسیم کئےـصوبائی وزیر نے کہا کہ میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہر مہم میں پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو قطرے لازمی پلوائیں ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں